امی کا قیمتی جواب
اک رات بہت دیر تک مجھے نیند نہ آئی تو ماں نے دیکھا میں جاگ رہا ہوں تو جاگنے کی وجہ پوچھی۔ میں نے کہا ماں لوگ دل کیوں توڑ دیتے ہیں۔ ماں نے بہت خوبصورت جواب دیا۔
کہنے لگیں بیٹا دل خدا کا گھر ہوا کرتا ہے جب اس میں ہم کسی کرایہ دار کو بسا لیتے ہیں تو وہ اسے اپنی ذاتی رہائش گاہ کبھی نہیں سمجھتا یہ اس دل کے ساتھ بلکل وہی حال کرتا ہے جس طرح کرایہ دار کرائے کے مکان میں رہتے ہوئے کرتا ہے۔ کوئی چیز ٹوٹ جائے تو وہ اُسے ٹوٹی ہوئی ہی رہنے دیتا ہے یہ سوچ کر کہ میری ذاتی جگہ تھوڑی ہے اور ایسا کرتے کرتے اک دن وہ مکان بوسیدہ ہوجاتا ہے تو دوبارہ مالک مکان اُس مکان کی مرمت کرتا ہے۔ بلکل اسی طرح دل میں بھی اصل مالک کو بساؤ تو وہ دل کا خیال رکھتا ہے اگر اس میں رہنے والے کرایہ دار ہوں گے تو وہ کبھی بھی اس کی وہ دیکھ بھال نہیں کریں گے جو اک مالک کر سکتا ہے۔ یہ محبتیں دنیاوی ہیں انسان ان محبتوں کو پانے کیلئے اپنا سب کچھ داو پر لگا دیتا ہے مگر حاصل کچھ بھی نہیں ہوا کرتا۔ محبت کرنی ہے تو اپنے رب سے کروں جو کبھی بھی تمھیں رسوا نہیں ہونے دے گا۔
سبق آموز کہانیاں
ReplyDeleteمعلوماتی کہانیاں
شیخ سعدی کی کہانیاں
اسلامی واقعات
سبق آموز کہانیاں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اچھی اچھی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں