چائے کیوں پیتی ہوں؟؟
ہم دونوں چائے کے دیوانے تھے ۔ اسے ٹھنڈی چائے پسند تھی اور مجھے گرم ۔
وہ اکثر کہتا تھا کہ تم ہمیشہ گرم چائے پیتی ہو۔
ایک دن میں تماری یہ عادت بدل دوں گا ۔
میں ہنس کر اسے چھیڑتی جسے شدت کی محبت ہو گی وہی اپنی عادت بدلے گا
تمیں مجھ سے محبت ہوئی تو *تم گرم چائے پینے لگو گے۔۔
اور اگر مجھے تم سے محبت ہوئ تو میں جب تک جیوں گی چائے ٹھنڈی کر کے پیوں گی ۔۔
وہ مسکراتا رہتا اثبات میں سر ہلاتا رہتا ۔۔۔
پھر اچانک یوں ہوا کہ محبت کی منزل ٹھکرا کر اس نے راستہ بدل لیا ۔۔
پہلے وہ بے وفا ہوا ۔۔۔
پھر ہمیشہ کےلیے جدا ہوا ۔۔
اسکے بعد میری عادتیں بدل گئ۔۔۔
اب میں اپنی زندگی نہیں جیتی۔۔ بس اسکے یاد کے لحموں میں جی رہی ہوں ۔۔
برسوں سے گرم چائے ٹھنڈی کر کے پی رہی ہوں
اج مدت بعد اچانک وہ بے وفا ۔۔ وہ وعدہ شکن نظر آ گیا ۔ وہ ایک منظر دیکھ کر یکطرفہ محبت کے بھنور میں ڈوبے میرے دل کو جیسے کنارا نظر آ گیا ۔۔۔
وہ بظاہر تو کسی اور کے سنگ ہنستے مسکراتے جی رہے تھے لیکن اصل میں وہ میری زندگی جی رہے تھے ۔۔۔
بے خیالی میں ۔۔۔ لیکن بھاپ اڑاتی گرم چائے پی رہے تھے ۔۔


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

مزاحیہ کہانی

ایک بوڑھے بزرگ کی کہانی