اوووۓ ، ميرا بستہ دے ۔ بستہ ادھر رکھ
اوووۓ ميری چابی دے ، ميں تجھے چابی بنا دوں گا۔۔
آج کل ايک بچے کی دو ويڈيوز بہت وائرل ہو رہی ہيں جن ميں ايک 3 سال کا بچہ اپنی ٹيچر يا کسی بڑے سے اس انداز ميں بات کر رہا ہے۔
کيا اس طرح سے اس بچے کو پروموٹ کر کے بدتہذيبی کو فروغ نہيں ديا جا رہا ہے ؟ کيا کل دوسرے بچے اس بات کی نقل نہيں کريں گے کيونکہ يہ سٹائل تو مشہور ہو رہا ہے نا ؟
کيا جس بات پر آج آپ کھلے دل سے ہنس رہے ہيں داد دے رہے ہيں وہ صحيح ہے؟ جس بچے کو ہر مارننگ شو ميں بلايا جا رہا ہے اس سے بار بار وہی کروايا جا رہا ہے جو پہلے کبھی بدتہذيبی سمجھی جاتی تھی ، صحيح ہے؟
آج ہمارے نزديک يہ فن ہے ۔ بچے کا معصوم انداز بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ ليکن کل ہم ہی کہيں گے کہ بچے بدتہذيب ہو گۓ ہيں تب ہمارے پاس اس کا نہ کوئی جواز موجود ہو گا نہ بہانہ ۔
اسی طرح پچھلے دنوں ايک اور ويڈيو آئی تھی جس ميں 7، 8 سالہ بچی ماں کو پٹر پٹر جواب دے رہی ہے ۔ ہزاروں لائکس اور شيئرز لے گئی ۔ ليکن کيا آپ عام زندگی ميں اپنے بچوں کو ايسا انداز اختيار کرنے پر شاباش ديں گے اور سب کو خوشی سے بتاتے پھريں گے کہ ہماری بچی نے اس طرح بدتميزی سے بات کی ؟
چاہے يہ ويڈيوز اصلی ہوں يا سپيشل سيٹ کر کے بنائی گئی ہوں اخلاقی طور پر غلط ہيں ۔ ان سے دوسرے بچوں پر اچھا اثر نہيں پڑے گا ۔ ان سے وہ کچھ اور نہين سيکھيں گے بلکہ وہی سيکھيں گے جو ان ميں دکھايا جا رہا ہے ۔
حد ہی ہو گئی ہے کہ اب ہم اپنے بچوں کی بدتميزياں ، بد تہذيبياں سب کو کھلے عام دکھا کر نہ صرف داد سميٹ رہے ہيں بلکہ دوسرے بچوں کو انجانے ميں شايد يہ سکھا بھی رہے ہيں ۔ ليکن افسوس تو يہ ہے کہ لوگ اس بات کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجاۓ اسے لائکس اور شيئرکر کے ايسی ويڈيوز بنانے والوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہيں ۔ اور رہا ہمارا ميڈيا تو اسے وہ ہر کام کرنے کا شوق ہے جس سے معاشرے ميں بےشک بگاڑ پيدا ہو تو ہو ليکن ان کی ريٹنگ بڑھ جاۓ ۔
اور جو ايک سب سے بڑا ظلم ہے وہ ان ويڈيو والے بچوں کے ساتھ ہو رہا ہے ۔ ان کی اپنی شخصيت مسخ ہو جاۓ گی اوروہ بس ويڈيو وائرل کرنے کے ليے ايسی حرکتيں کرتے رہيں گے ۔اوران کے والدين اس مشہوری کی خاطر اپنے بچوں سے زبردستی يہ کرواتے رہيں گے ۔۔ انا للہ و انا اليہ راجعون
خدارا ہوش کے ناخن ليں ۔ ابھی بھی کچھ نہيں بگڑا۔
سبق آموز کہانیاں
ReplyDeleteمعلوماتی کہانیاں
شیخ سعدی کی کہانیاں
اسلامی واقعات
سبق آموز کہانیاں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اچھی اچھی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں