Posts

Image
چائے کیوں پیتی ہوں؟؟ ہم دونوں چائے کے دیوانے تھے ۔ اسے ٹھنڈی چائے پسند تھی اور مجھے گرم ۔ وہ اکثر کہتا تھا کہ تم ہمیشہ گرم چائے پیتی ہو۔ ایک دن میں تماری یہ عادت بدل دوں گا ۔ میں ہنس کر اسے چھیڑتی جسے شدت کی محبت ہو گی وہی اپنی عادت بدلے گا تمیں مجھ سے محبت ہوئی تو *تم گرم چائے پینے لگو گے۔۔ اور اگر مجھے تم سے محبت ہوئ تو میں جب تک جیوں گی چائے ٹھنڈی کر کے پیوں گی ۔۔ وہ مسکراتا رہتا اثبات میں سر ہلاتا رہتا ۔۔۔ پھر اچانک یوں ہوا کہ محبت کی منزل ٹھکرا کر اس نے راستہ بدل لیا ۔۔ پہلے وہ بے وفا ہوا ۔۔۔ پھر ہمیشہ کےلیے جدا ہوا ۔۔ اسکے بعد میری عادتیں بدل گئ۔۔۔ اب میں اپنی زندگی نہیں جیتی۔۔ بس اسکے یاد کے لحموں میں جی رہی ہوں ۔۔ برسوں سے گرم چائے ٹھنڈی کر کے پی رہی ہوں اج مدت بعد اچانک وہ بے وفا ۔۔ وہ وعدہ شکن نظر آ گیا ۔ وہ ایک منظر دیکھ کر یکطرفہ محبت کے بھنور میں ڈوبے میرے دل کو جیسے کنارا نظر آ گیا ۔۔۔ وہ بظاہر تو کسی اور کے سنگ ہنستے مسکراتے جی رہے تھے لیکن اصل میں وہ میری زندگی جی رہے تھے ۔۔۔ بے خیالی میں ۔۔۔ لیکن بھاپ اڑاتی گرم چائے پی رہے تھے ۔۔
   اوووۓ ، ميرا بستہ دے ۔ بستہ ادھر رکھ اوووۓ ميری چابی دے ، ميں تجھے چابی بنا دوں گا۔۔ آج کل ايک بچے کی دو ويڈيوز بہت وائرل ہو رہی ہيں جن ميں ايک 3 سال کا بچہ اپنی ٹيچر يا کسی بڑے سے اس انداز ميں بات کر رہا ہے۔ کيا اس طرح سے اس بچے کو پروموٹ کر کے بدتہذيبی کو فروغ نہيں ديا جا رہا ہے ؟ کيا کل دوسرے بچے اس بات کی نقل نہيں کريں گے کيونکہ يہ سٹائل تو مشہور ہو رہا ہے نا ؟ کيا جس بات پر آج آپ کھلے دل سے ہنس رہے ہيں داد دے رہے ہيں وہ صحيح ہے؟ جس بچے کو ہر مارننگ شو ميں بلايا جا رہا ہے اس سے بار بار وہی کروايا جا رہا ہے جو پہلے کبھی بدتہذيبی سمجھی جاتی تھی ، صحيح ہے؟ آج ہمارے نزديک يہ فن ہے ۔ بچے کا معصوم انداز بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ ليکن کل ہم ہی کہيں گے کہ بچے بدتہذيب ہو گۓ ہيں تب ہمارے پاس اس کا نہ کوئی جواز موجود ہو گا نہ بہانہ ۔ اسی طرح پچھلے دنوں ايک اور ويڈيو آئی تھی جس ميں 7، 8 سالہ بچی ماں کو پٹر پٹر جواب دے رہی ہے ۔ ہزاروں لائکس اور شيئرز لے گئی ۔ ليکن کيا آپ عام زندگی ميں اپنے بچوں کو ايسا انداز اختيار کرنے پر شاباش ديں گے اور سب کو خوشی سے بتاتے پھريں گے کہ ہماری بچ...

آج کی بات ہمیشہ کے لئے...

Image
آج کی بات ہمیشہ کے لئے... بند دکان میں کہیں سے گهومتا پهرتا ایک سانپ گهس آیا. یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تهی۔اس کا جسم وہاں پڑی ایک آری سے ٹکرا کر بہت معمولی سا زخمی ہو گیا. گهبراہٹ میں سانپ نے پلٹ کر آری پر پوری قوت سے ڈنگ مارا. سانپ کے منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا. اگلی بار سانپ نے اپنی سوچ کے مطابق آری کے گرد لپٹ کر، اسے جکڑ کر اور دم گهونٹ کر مارنے کی پوری کوشش کر ڈالی. دوسرے دن جب دکاندار نے ورکشاپ کهولی تو ایک سانپ کو آری کے گرد لپٹے مردہ پایا جو کسی اور وجہ سے نہیں محض اپنی طیش اور غصے کی بهینٹ چڑھ گیا تها. بعض اوقات غصے میں ہم دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر وقت گزرنے کے بعد ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم نے اپنے آپ کا زیادہ نقصان کیا ہے. اچهی زندگی کیلئے بعض اوقات ہمیں کچھ چیزوں کو کچھ لوگوں کو کچھ حوادث کو کچھ کاموں کو کچھ باتوں کو نظر انداز کرنا چاہیئے. اپنے آپ کو ذہانت کے ساتھ نظر انداز کرنے کا عادی بنائیے، ضروری نہیں کہ ہم ہر عمل کا ایک رد عمل دکهائیں. ہمارے کچھ رد عمل ہمیں محض نقصان ہی نہیں دیں گے بلکہ ہو سکتا ہے کہ ہماری جان ب...

جمیلہ کی ناقابل یقین اور سچی کہانی

Image
  جمیلہ کی ناقابل یقین اور سچی کہانی وہ دونوں کلاس فیلو تھے‘ لڑکی پوری یونیورسٹی میں خوبصورت تھی اور لڑکا تمام لڑکوں میں وجیہہ‘ دونوں ایک دوسرے سے ٹکراتے رہے اور آخر میں دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے‘ معاملہ رومیو جولیٹ جیسا تھا‘ دونوں کے خاندان ایک دوسرے سے نفرت کرتے تھے‘ شادی مشکل تھی‘ دونوں باعزت گھرانوں کے سعادت مند بچے تھے‘ یہ بھاگ کر شادی کیلئے تیار نہیں تھے اور خاندان اپنے اپنے شملے نیچےنہیں لا رہے تھے لہٰذا معاملہ پھنس گیا‘ لڑکے اور لڑکی نے پوری زندگی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا‘ یہ دونوں اپنے اپنے گھر میں رہتے رہے‘ پانچ سال دونوں کے درمیان کوئی رابطہ نہ ہوا‘ والدین شادی کی کوشش کرتے مگر یہ انکار کرتے رہے یہاں تک کہ لڑکی کے والدین ہار مان گئے‘ لڑکی نے لڑکے کو فون کیا‘ لڑکے نے فون اٹھایا‘ لڑکی کی صرف ہیلو سنی اور کہا ”مجھے بتاؤ‘ میں نے بارات لے کر کب آنا ہے“ دونوں کے والدین ملے‘ شادی ہوئی اور دونوں نے اپنا گھر آباد کر لیا‘ لڑکے نے کاروبار شروع کیا‘ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور وہ   ..خوش حال ہو گئے‘ یہ شادی بیس سال چلی‘ اس دوران تین بچے ہو گ...
Image
خط سلام عرض ہے جنابِ من !  میں جھوٹ بولتا نہیں مگر، میں ٹھیک ہوں میں خیریت سے ہوں  اب آپ کی بھی خیریت کی خبر ملے تو جان پاؤں آپ ٹھیک ہیں، مزے میں ہیں ،  یہ جانتے ہوئے کہ خیریت کا خط کبھی نہیں لکھیں گے آپ ! اور جانتے ہوئے کہ آپ خیریت سے ہیں، مزے میں ہیں مگر میں پھر بھی منتظر ہوں اور منتظر رہوں گا جانے کب تلک! میں جھوٹ بولتا نہیں مگر، میں مضطرب نہیں، میں غم زدہ نہیں ، یہ بے کلی مجھے ستا نہیں رہا یہ بے بسی بھی میرے پاس آ نہیں رہی طبیعت اب بڑی ہی پر سکون ہے،  رگوں میں خون کی جگہ قرار دوڑتا ہے اب مجھے تو کوئی رات یاد ہی نہیں وہ یاد ہے ناں آپ کو کہ جب اداس ہو کے میرا نام کتنی بار لے کے مجھ سے آپ پوچھتی تھی کیا کرو گے میرے بن؟ اگر تمہیں ملوں نہیں؟  اگر تمہیں دِکھوں نہیں؟ تو دل کی بات کس کے پاس جا کے تم سناؤ گے؟  مر ے طرح سے کون نام لے گا اس طرح ؟ مجھے جو دل کی ساری باتیں یاد تھیں حرف حرف میں جھوٹ بولتا نہیں مگر مجھے تو اب وہ دل کی کوئی بات یاد ہی نہیں! جنابِ من! عزیزِ جاں! پاس کی گلی میں ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے ، ن...

اک اور ادھورا انسان اور اس کی آہ ، اور دوسری طرف ان کے زخموں پر مرحم کی جگہ نمک لگانا

Image
اک اور ظلم ، اک اور ادھورا انسان اور اس کی آہ ، اور دوسری طرف ان کے زخموں پر مرحم کی جگہ نمک لگانا بس اپنی خوش کے لیے ، کیا آپ کی خوشی، خوشی اور دوسروں کی کیا ...؟؟؟بس بھی کرو لڑکیوں اور کتنوں كی لائف برباد کرو گے .تم لوگوں کو آخر ملتا ہی کیا ہے- بس تھوڑی سی لذت، تھوڑا سکون, لیکن کبھی سوچا بھی ہے کہ اس شخص پر کیا بیت رہی ہوگی - خدارا ذرا سوچییں کل آپ کے بھی بچےہونگے، ایسانہ کہ آپنے جو بویا ہو وہ کل آپ کے بچے کاٹنے لگے.تب ان پر کیا بیتے گی، زرا سوچییں گاپلیز .

مزاحیہ کہانی

ایک لڑکا شہر میں پڑھ  ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺩﯾﮩﺎﺕ ﮔﯿﺎ ﺗﻮﮔﺎﺅﮞ ﮐﮯ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﭘﺘﺮ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﮨﮯ؟ ﻟﮍﮐﺎ : ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻟﮑﮭﻨﮯﺳﮯ " ﻟﻮﺟﮑﺲ" ﮐﻠﯿﺮ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ . ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ : ﯾﮧ " ﻟﻮﺟﮑﺲ" ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ؟ ﻟﮍﮐﺎ " : ﻟﻮﺟﮑﺲ" ﻣﻨﻄﻖ ﮐﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ : ﯾﮧ ﻣﻨﻄﻖ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ؟ ﻟﮍﮐﺎ : ﻣﻴﮟ ﺳﻤﺠﮭﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺁﭖ ﮐﻮ۔۔۔۔ ﻟﮍﮐﺎ : ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﺁّﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﺎ ﮨﮯ؟ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ : ﮨﺎﮞ ﮨﮯ ﻟﮍﮐﺎ : ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺁﭖ ﮐﺎ ﮔﮭﺮ ﺑﮍﺍ ﮨﻮﮔﺎ؟ (ﺟﺲ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﮯﻟﯿﮯ ﮐﺘﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ) ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ : ﮨﺎﮞ ﮔﮭﺮ ﺗﻮﺑﮍﺍ ﮨﮯ .. ﻟﮍﮐﺎ : ﭘﮭﺮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﻧﻮﮐﺮ ﭼﺎﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﺎ ﻓﯽ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ؟؟ ( ﺑﮍﮮﮔﮭﺮﮐﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﺑﮭﺎﻝ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ) ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ : ﮨﺎﮞ ﺟﯽ ﻧﻮﮐﺮﺑﮭﯽ ﮐﺎﻓﯽ ﮨﯿﮟ .. ﻟﮍﮐﺎ : ﺍﺳﮑﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺁﻣﺪﻧﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﺧﺎﺻﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ؟؟؟ (ﻧﻮﮐﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﮐﯽ ﺍﺩﺍﺋﯿﮕﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ) ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ : ﮨﺎﮞ ﺟﯽ ﺁﻣﺪﻧﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﺧﺎﺻﯽ ﮨﮯ .. ﻟﮍﮐﺎ : ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻭﺭﺁﭖ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﻗﺒﻮﻝ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺋﯿﮟ۔ ﺍﺳﮑﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮧ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﻧﯿﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯽ۔۔۔۔۔! ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ : ﺑﺲ ﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﺠﮫ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻟﮑﮭﻨﮯﺳﮯ "ﻟﻮﺟﮑﺲ"...